فواد چوہدری

عمران خان پاکستان اور عالم اسلام کے محسن ہیں، فواد چوہدری

جہلم(نمائندہ عکس)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عالم اسلام اور پاکستان کے محسن ہیں، وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بڑھائی ہے ، ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے آواز اٹھائی جو آج پوری دنیا اس آواز کی گونج سن رہی ہے، جہلم کی عوام کے نام ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جہلم میں عمران خان کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں،

اتنے میگا پراجیکٹ کسی اور علاقے میں نہیں ہوئے جتنے جہلم میں ہوئے ہیں جو ثابت کرتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جہلم کے محسن ہیں، جہلم کی چاروں تحصیلوں کی عوام اپنے محسن سے اظہار یکجہتی کے کیے 27مارچ کو گھروں سے نکلیں ، میں خود ریلی کی قیادت کروں گا ہم سب پریڈ گراﺅنڈ اسلام آباد پہنچیں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی اور گلگت بلتستان سے فاصلے تاریخی امربالمعروف جلسے میں شرکت کیلئے رواں دواں ہیں، گلگت بلتستان سے 20کلومیٹر لمبا جلوس جلسے میں شرکت کیلئے آرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں