وقار یونس

عمران خان نے کورونا سے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا ہے،وقار یونس

اسلام آباد(عکس آن لائن)سابق کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کو شکست دے دیں گے کیونکہ اْنہوں نے اس سے بڑے چیلنجز کا بھی سامنا کیا ہے۔وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تصویر شیئر کی۔سابق کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی زندگی میں بہت سے مشکل چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔اْنہوں نے لکھا کہ جب وہ اْن مشکلات کا سامنا کرسکتے ہیں تو پھر کورونا وائرس کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔وقار یونس نے لکھا کہ عمران خان ماضی میں بھی ایک فائٹر تھے اور اب بھی فائٹر ہی ہیں۔اْنہوں نے لکھا کہ مجھ سمیت پوری قوم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دْعاگو ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں