عطا تارڑ

عمران خان نے سیاست چمکانے کیلئے ریاست دا وپر لگا دی، عطا تارڑ

اسلام آ باد(نمائندہ عکس) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست چمکانے کے لیے ریاست داو پر لگا دی، عمران خان کو سیلاب متاثرین کی پرواہ نہیں ہے انہیں صرف اپنی سیاست کی فکر ہے، آڈیو لیکس میں کہا گیا کہ امریکہ کا نام نہیں لینا،سائفر کو استعمال کرنا اور کھیلنا ہے، عمران خان سے پوچھ تو لیتے جو خط جلسے میں لہرایا تھا اسٹیج سے اترتے ہوئے گم تو نہیں ہو گیا، بی آر ٹی پشاور، فارن فنڈنگ اور آٹے چینی کو بھی نہیں چھوڑا گیا، عمران خان نے سیاست چمکانے کے لیے ریاست دا وپر لگائی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آج چوکیدار اور چور کے بارے میں تعارف کرانا چاہتا ہوں ،

ایک شخص جس کی دو صوبوں میں حکومت ہے ، اسے سیلاب متاثرین کی کوئی پرواہ نہیں، وہ اپنی سیاست چمکانے کیلئے ریاست پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے ، عمران خان نے آڈیو لیکس میں امریکا کا نام لینے سے انکار کیا ، اپنے پارٹی کے ممبران کو سائفر پر کھیلنے کی تائید کرتا رہا ، نام اس لئے نہیں لینا کیونکہ اس میں حقیقت نہیں تھی ، انہوںنے کہا کہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سائفر مجھ سے گم ہوگیا ہے ، اسد عمر نے سائفر گم ہونے کی صورت میں وزیراعظم ہاو¿س کو آگ لگانے کا کہا ، عمران خان سے پوچھ لیتے کہ اتنے حساس ڈاکومنٹ کو جلسے کے دوران لہراتے ہوئے کہیں پھینگ تو نہیں دیا ، کیا وہ بنی گالہ سے غائب ہوگیا ؟بطور وزیراعظم حساس ڈاکومنٹ کو غائب کرنا پاکستان کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ،

نجی ٹی وی پر آپ نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ،یہ حالت ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران اور ترجمان ا س بات سے لا علم ہیں، ایک جھوٹا بیانیہ کھڑا کیا ،اس کا سار قصور امریکہ اور بین الاقوامی سازش کو ٹھہراتے ہیں یہ منطق سمجھ نہیں آئی کی ہیہ اپنے ایم این ایز کو برقرار نہ رکھ سکے ، دوسرا روش اسٹیبلشمنٹ کو دے رہے ہیں گلہ پھاڑ پھاڑ کر کہہ رہے ہیں کہ چوکیدار نے چور بٹھادیئے ، یہ وہی چوکیدار ہے جو سیاچن سے لے کر ریگستان تک ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتا ہے ، یہ وہی چوکیدار ہے جو سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پوری فوج کو بھیجتا ہے ، پاک افواج سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے دن رات اپنی پیشہ وارانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتی نظر آتی ہے ، کیا آپ کا قد اتنا بڑا ہوگیاہے کہ چوکیدار کے قد کے برابر آکر بات کریں ، آپ کیا سمجھتے ہیں کہ پورے ادارے سے ٹکر لے لیں گے ، اگر الزامات وبہتان لگائیں گے ، تو آپ کو کچھ نہیں کیا جائےگا ، ایسا ہر گزنہیں ہوگا ، آپ کو یہ چوکیدار تب اچھا لگتا ہے جب ان سے کام لیتے تھے تحریک عدم اعتماد پر بھی ان کی منتیں کرتے نظر آتے تھے ، آج جب آپ کی چوریاں سامنے آئی تو مسئلہ بھی یہی ہے کہ چوکیدار نے آپ کی چوری کی نشاندہیکی ہے ،چوکیدار نے بتایا کہ آپ کے گھرسے گھڑیاں اور دیگر اشیاءغائب ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں