وزیر اعلیٰ پنجاب

عمران خان نے جتنے ٹچ دینے تھے دےدئیے‘ اب صرف جیل کا ٹچ باقی رہ گیا ہے‘ حمزہ شہباز

لاہور (نمائندہ عکس) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کہتے ہیں،عمران خان نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیئے۔ اب صرف جیل کا ٹچ باقی رہ گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ملک ریاض کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو لیک نے عمران خان کی سازش کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیئے۔ اب صرف جیل کا ٹچ باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے دوبارہ انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو انہیں جیل دیکھنا پڑے گی۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے خودکشی کر لوں گا قرض نہیں لوں گا۔ وہ خود کشی نہ کریں ہم انہیں سیاسی خود کشی پر مجبور کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں