لاہور( عکس آن لائن) سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی ر ہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمارا مشن ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کریں،ہم عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں، کابینہ نے بھی 16ایم پی او کے تحت کارروائی کی ہدایت کی ہے ،بلاول بھٹو علیل تھے اس لئے آصفہ بھٹو ملتان میں آئی تھیں۔
اپنے صاحبزادے کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) صدر شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان میں جس طرح جبر اور تشدد کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی ،میرے تین بیٹوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا لیکن اس کے باوجود ملتان کا جلسہ بھرپور کامیاب ہوا ،حکومتی وزرا ء کہتے ہیں کہ اپوزیشن قیادت نے کارکنان کو آگے کیا ہے اس لئے ہم اپنے بچوں کو آگے لائے ہیں ۔مںتجب وزیر اعظم تھا تو سب سے پہلے نظر بند ججز کو رہا کرنے کا حکم دیا،میں نے اپوزیشن کو اسمبلی میں کہا تھا کہ ہمیں آپ کی ضرورت ہے ،ہمارے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا،میں واحد وزیر اعظم تھا جو متفقہ طور پر منتخب ہو۔
انہوںنے کہا کہ اعمران خان تو کہتا تھا کہ اپوزیشن جلسے کرے میں کنٹینر دوں گا لیکن آج جبر آزمایا جارہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ لاہور کا جلسہ بھی کامیاب ہو گا،پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 8 دسمبر کو ہے اس میں آئندہ کے فیصلے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو علیل تھے اس لئے آصفہ بھٹو کو ملتان بھیجا کہ وہ لوگوں سے اظہار یکجہتی کریں۔