وزیراعظم

عمران خان نے اقتدار کے ہوس میں اپنا توازن کھو دیا، وزیر اعظم

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ملک کے عالمی وقار اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچایا اور عمران خان نے اقتدار کے ہوس میں اپنا توازن کھو دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ عمران نیازی یاداشت کی کمی کا شکار ہو گئے ہیں اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے دور میں کرپشن کے علاوہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ بھی فروخت ہوتی رہی جبکہ عمران خان کے دور میں معیشت تباہ ہوئی اور آج اس کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں