یوسف رضا گیلانی

عمران خان نواز شریف سے بڑے لیڈر نہیں ہیں، یوسف رضا گیلانی

ملتان (نمائندہ عکس ) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نواز شریف تین بار وزیراعظم رہے ہیں عمران خان ان سے بڑے لیڈر نہیں ہیں، پاکستان کا آئین و قانون فارن فنڈنگ کی اجازت نہیں دیتا ۔یوسف رضا گیلانی نے حلقہ این اے 157 ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ اس طرف سے لوگوں کی توجہ ہٹ جائے، نواز شریف، آصف علی زرداری اور میرے خلاف بھی توشہ خانہ ریفرنس بنے اور ہم آج تک عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے اگر میرے خلاف کیس بنا تو میں عدالتوں میں پیش نہیں ہونگا، اگر میں عدالت میں پیش ہونگا تو پھر میں سڑکوں پر آجا ونگا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سڑکوں پر ہم بھی آسکتے تھے لیکن ہم عدالتوں میں پیش ہوئے، یہ قائداعظم اور ذوالفقار علی بھٹو سے زیادہ بڑا لیڈر تو نہیں ہے، نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہے ہیں عمران خان ان سے بھی بڑے لیڈر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین و قانون فارن فنڈنگ کی اجازت نہیں دیتا، پی ٹی آئی پارٹی فارن فنڈنگ پر چلتی ہے، یہ امپورٹڈ پارٹی ہے اور ہمیں امپورٹڈ پارٹی نامنظور ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اس کا طریقہ کار ہے کہ مجھے وزیراعظم بنایا جائے، لیکن جو شخص سیکیورٹی رسک ہو اور ملک کے خلاف بات کرتا ہو اسے کیسے وزیراعظم بنایا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں