فیصل جاوید

عمران خان میانوالی سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے،فیصل جاوید

اسلام آباد(عکس آن لائن)پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہاہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ جلد رہا ہوں گے جب کہ عمران خان میانوالی سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

ہفتہ کویہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ دعا ہے جتنے بے گناہ لوگ ہیں وہ اپنوں کے پاس چلے جائیں،پی ٹی آئی کے لوگوں کو اٹھا لیا جاتا تھا، قانون نام کی چیز ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 180سیٹیں بانی پی ٹی آئی نے جیتی ہوئی ہیں، جس کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اس کو حکومت بنانی چاہیے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ جلد رہا ہوں گے اور بانی پی ٹی آئی میانوالی سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

فیصل جاوید نے کہاکہ یہ الیکشن فارم 45اور فارم 47کے درمیان تھا، ٹوٹل کرتے ہوئے غلط نمبرز لکھے گئے، ہمارے ایک ایک امیدوار کے پاس فارم 45موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سارے کیسز بوگس ہیں وہ جلد باہر آئیں گے، عدالتوں کے سامنے ہمارے لوگ پیش ہوتے ہیں عدل و انصاف ہونا چاہیے،مراد سعید سے کوئی رابطہ نہیں ہے اللہ تعالی انہیں امان میں رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں