حلیم عادل شیخ

عمران خان قوم اور پاکستان کی جنگ لڑ رہا ہے‘ حلیم عادل شیخ

کراچی (نمائندہ عکس)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان قوم اور پاکستان کی جنگ لڑ رہا ہے۔قائد آباد میں خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اب معاملہ قومی غیرت کا ہے، امریکہ کے پٹھو پاکستان کے خلاف ہوچکے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سارے بے ضمیر اکٹھے ہوکر سامنے آگئے ہیں، ایک عمران خان ہے جس کے ساتھ قوم ہے جبکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سرآنکھوں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سندھ ہاوس میں منڈی لگی تب نوٹس کہاں تھا؟ جب صدر نے آرٹیکل 63 اے کا پوچھا تب بھی جلدی نہیں تھی، ایک دروازہ ٹوٹنے پر بھی عدالت نوٹس لیتی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اسی سندھ ہاوس کے اندر آئین توڑا گیا تب کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، کیا آرٹیکل 63 اے پر فیصلہ لازم نہیں تھا۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ یہ قوم نہیں تم بھکاری ہو، تمہیں روٹی امریکہ دیتا ہے ہمارا رزق اللہ سے آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص امریکہ سے لینڈ ہوا سینیٹر بن گیا اور دہمکی دے رہا ہے کہ ہم نے گھر دیکھے ہیں، انہیں بتادیں اب وہ بوریوں والا دور چلا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک لندن میں پاگل ہوگیا دوسرے یہاں ڈالر کے نشے میں پاگل ہوگئے ہیں جبکہ عمران خان اس قوم اور پاکستان کی جنگ لڑ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کو سب نے کپتان کی کال پر نکلنا ہے، اب ان ایجنٹوں کو معاف نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں