عمران اسماعیل

عمران خان فاشسٹ حکومت کے آگے ڈرنے اور جھکنے والے نہیں ہیں، عمران اسماعیل

کراچی (نمائندہ عکس) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان فاشسٹ حکومت کے آگے ڈرنے اور جھکنے والے نہیں ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان پر حملے کے حوالے سے خدشات پہلے سے ہیں جن کا ذکر خان صاحب خود بھی کرچکے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ملک،اسلام دشمن قوتیں عمران خان کے خلاف یکجا ہوچکی ہیں، پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے۔ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ فاشسٹ حکومت عمران خان مخالف ہر غلط قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں، خان صاحب ڈرنے اور جھکنے والے نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں