مریم اور نگزیب

عمران خان صاحب آپ کے پاس جھوٹے پیکج کیلئے پیسے نہیں ہیں، اب عوام آپ کی چکر بازیوں کو سمجھ چکے ہیں ، مریم اورنگزیب

لاہور (نمائندہ عکس) ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں کہ عمران خان کا ہر اعلان جھوٹا اور اقتدار کیلئے ہے ، عمران خان کا اعلان اقتدار کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے ہے ۔

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کے اعلانات پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ دوسروں پر جھوٹے الزامات اور خود فارن فنڈنگ میں اربوں روپوںکی منی لانڈرنگ کی ۔

عمران صاحب عوام جانتی ہے کہپلے نہیں دھیلہ کردی میلہ میلہ ۔ عمران خان صاحب آپ کے پاس جھوٹے پیکج کیلئے پیسے نہیں ہیں کیونکہ اب عوام آپ کی چکر بازیوں کو سمجھ چکے ہیں ، وہ آپ کی شعبدہ بازیوں میں نہیں آئیں گے ۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد گرتی دیواروں کیلئے آخری دھکا ثابت ہوگی ، پٹرول کی قیمت میں 70روپے اضافہ کرکے 10روپے کا ریلیف دھوکہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں