عمران خان

عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد کےلئےکل تیسرا ٹیلی تھون کرینگے

اسلام آباد(نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اتوار کی رات کل تیسرا ٹیلی تھون کرینگے، تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے تیسرے ٹیلی تھون کے حوالے سے قوم کو ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کی رات 9بجے ہم تیسرا ٹیلی تھون کر رہے ہیں، ہم ملک بھر کے سیلاب متاثرین کے لیے پیسہ اکٹھا کر رہے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ سب بھرپور طریقے سے اس میں شرکت کریں،

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے 2ٹیلی تھون میں 10ارب روپے اکٹھے کیے ہیں، اس بار 3گھنٹے کا ٹیلی تھون کریں گے جو اتوارکی رات کل 9بجے سے 12بجے تک ہوگا، اس بار لائنز بہت زیادہ رکھی ہں جو بھی فون کرنا چاہے اس کی بات ہوسکے گی،عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں سیلاب سے بہت لوگ متاثر ہیں، سب دل کھول کر پیسہ دیں اور سب کو سیلاب متاثرین کے لیے ٹیلی تھون میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں