ہائیکورٹ

عمران خان حملہ کیس، ملزم کے بھائی اور بھانجے کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

لاہور (عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان حملہ کیس کے ملزم نوید کے زیرحراست بھائی اور بھانجے کو16جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم نے عمران خان پر حملہ کیس میں گرفتار ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے میاں داد ایڈووکیٹ پیش ہوئے، درخواست گزارملزم نوید کی اہلیہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے ،

پولیس نے تاحال دونوں افراد کی گرفتاری نہیں ڈالی،لاہور ہائیکورٹ ملزم نوید کے بھائی شفیق اور بھانجے علی رضا کو غیر قانونی حراست سے بازیاب کرنے کا حکم دے جس پر عدالت نے آر پی او گوجرانولہ کو دونوں مبینہ ملزمان کو16جنوری کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں