فیصل جاوید

عمران خان جا نہیں رہے وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے جارہے ہیں‘ فیصل جاوید خان

اسلام آباد(نمائندہ عکس)پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ عمران خان جا نہیں رہے وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے جارہے ہیں‘کپتان اپنی قوم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور آخر تک مقابلہ کرنے تیار ہیں‘نہ کبھی کپتان نے اپنی قوم کو مایوس کیا اور نہ یہ قوم کپتان کو مایوس کریگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے لکھا کہ عمران خان جا نہیں رہے بلکہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے جارہے ہیں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ کپتان اپنی قوم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور آخر تک مقابلہ کرنے تیار ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ نہ کبھی کپتان نے اپنی قوم کو مایوس کیا اور نہ یہ قوم کپتان کو مایوس کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں