پرویز خٹک

عمران خان اپنی پوری ٹےم کے ہمراہ اگلی بار بھی وزیر اعظم ہوں گے،پرویز خٹک

نوشہرہ (عکس آن لائن ) وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کےلئے کوشاں ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ا ور ان کے مسائل کا حل ہی اس حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں خیبر پختونخواہ کے عوام نے تحریک انصاف پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کرکے ووٹ دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اس صوبے کے عوام کی جس انداز سے خدمت کی تھی اس کے بدلے میں نہ صرف اس صوبے کے عوام نے بلکہ پورے ملک کے عوام نے چوروں لٹیروں اور قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والوں کا ووٹ کے زریعے احتساب کرکے ان کو ہمیشہ ہمیشہ کےلئے مسترد کردیا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کواپنے دفتر میں خٹک کالونی نوشہرہ کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا وفد کی قیادت عالم حسین کر رہے تھے اس موقع پر وفد کی قیادت کرنے والے عالم حسین نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو خٹک کالونی عاشور آباد کے مکینوں کو درپیش مسائل جن میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دےنے اور علاقے میں بجلی کی ترسیل کو اسان بنانے کےلئے ہیوی ٹرانسفارمر کی تنصیب شامل تھے پیش کئے جس پر وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ٹرانسفارمر کی تنصیب اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دےنے کے احکامات جاری کر دئےے وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہے قوم نے چوروں لٹےروں اور قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو ہمیشہ ہمیشہ کےلئے مسترد کر دیا ہے اور عمران خان اپنی پوری ٹےم کے ہمراہ اگلی بار بھی وزیر اعظم ہوں گے

اب باریوں کا وقت گزر گےا کیونکہ قوم باریاں لینے والوں کے اصل چہرے جان گئے ہیں کہ ان کا مقصد قوم کی خدمت نہیں بلکہ لوٹ مار ، کرپشن اور قومی دولت کو بے دردی سے لوٹنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی کے 63کے ضمنی انتخابات میں سب کو ہماری عوامی سیاست اور خدمت کا یقین ہو جائے گا اور مخالفےن کو دن میں تارے دیکھنے کو ملیں گے کیونکہ میں نے اور مرحوم ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکاخیل نے اس حلقے سمیت پورے ضلع نوشہرہ کی جو خدمت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں