عمران خان

عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ، ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کردی۔ جمعرات کو خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکی دینے پر دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں وکیل بابر اعوان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے حکم پر عمران خان کمرہ عدالت پہنچ گئے ہیں۔

دوران سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سیکشن رہ گیا ہے تو وہ بھی لگا لیں، جس پر وکیل بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ ہمارے ساتھی شہید ہوئے، ہم نے عدالت نہیں چھوڑی، ہمارے ساتھیوں کی شہادت پر آج تک کچھ نہیں ہوا، مگر سابق وزیر اعظم پر مقدمہ بنایا۔ کیا عمران خان نے کسی کو جلانے یا قتل کرنے کی دھمکی دی ہے؟ ۔بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کردی اور ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض نئی دفعات میں بھی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا کہ 12 ستمبر کو حتمی دلائل دیں، اسی روز آرڈر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں