وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات

عمران خان انتخابات چاہتے ہیں تو صوبائی اسمبلیاں توڑ دیں، مریم اور نگزیب

اسلام آبا د(نمائندہ عکس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اگر الیکشن چاہتے ہیں تو پنجاب، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کی اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کو بچانے کیلئے آرمی چیف کو تاحیات غیر معینہ مدت کیلئے توسیع کی پیشکش کی تاکہ عدم اعتماد کا ووٹ ناکام بنایا جا سکے اور اب وہ کہہ رہے ہیں کہ آرمی چیف کرپشن کے معاملے پر ان کے ساتھ نہیں تھے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر آرمی چیف کرپشن کے معاملے پر ان کے ساتھ نہیں تھے تو انھوں نے غیر معینہ مدت تک توسیع کی ‘غیر آئینی و غیر قانونی’ پیشکش کیوں کی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ درحقیقت عمران خان جنرل باجوہ کے خلاف اس وقت ہوئے جب فوج نے فیصلہ کیا کہ ادارے کی کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہو گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 70 فیصد پاکستان پر اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اگر عمران خان چاہتے ہیں تو وہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر دیں تاہم انھوں نے الزام عائد کیا کہ درحقیقت عمران خان انتخابات نہیں چاہتے ورنہ سات مارچ کو ہی اسمبلیاں تحلیل کر کے انتخابات کا اعلان کر چکے ہوتے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ سیاسی ہلچل صرف آرمی چیف کی تقرری کو متنازع بنانے کے لیے ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں