فیاض الحسن چوہان

عمران خان اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی حکومتی پالیسی کا بارہا اعلان کر چکے ہیں’ فیاض الحسن چوہان

لاہور( عکس آن لائن)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی حکومتی پالیسی کا بارہا اعلان کر چکے ہیں،اس پر لیگی ترجمانوں کی منفی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے،حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کے حوالے سے کوئی سیاست نہیں کر رہی۔

اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ بزدار حکومت اس معاملے سے نہایت سنجیدگی اور مثبت انداز میں ڈیل کر رہی ہے،اس پر بھی لیگی ترجمانوں کی مسلسل ہرزہ سرائی اور دشنام طرازی قابل افسوس ہے،اس ایشو پر غیر اخلاقی سیاست کا مظاہرہ کرنا (ن)لیگ جیسی جماعت کو زیب نہیں دیتا۔

انہوںنے کہا کہ جیل کے اندر اور باہر بھی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیںگی،شریف خاندان کو مرحومہ شمیم اختر کی تجہیز و تکفین اور آخری رسومات کی ادائیگی میں تعاون کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں