عمران اشرف

عمران اشرف کا ڈائیلاگ مداحوں کو بھا گیا

مکوآنہ (عکس آن لائن) میں جان گیا ہوں ، محبت صرف اعلی ظرف کر سکتے ہیں ” عمران اشرف کا ڈائیلاگ مداحوں کو بھا گیا۔معروف اداکار و ڈرامہ رائٹر عمران اشرف کا محبت سے متعلق ایک خوبصورت ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر خوب وائر ل ہو گیا ہے۔ اداکار عمران اشرف نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، عمران اشرف کا تصویر میں دیا گیا پوز ان کے مداحوں کو خوب پسند آ یا ہے ۔شہرت کی بلندیوں کو چھوتے عمران اشرف کی جانب سے اپنی اس تصویر کے ساتھ اپنے ایک ڈرامے کا ڈائیلاگ بھی شیئر کیا گیا ہے جس پر ان کے مداح انہیں خوب داد دے رہے ہیں ۔ محبت سے متعلق اس ڈائیلاگ میں ڈرامہ سیریل رقصِ بسمل میں موسی ٰکا کردار ادا کرنے والے عمران اشرف کا لکھنا ہے کہ میں جان گیا ہوں ، محبت صرف اعلی ظرف کر سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں