وزیر داخلہ

عمرانی فتنے نے ملک کو تباہی کے کنارے لا کھڑا کیا،رانا ثناء اللہ

مکوآنہ (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک کو تباہی کے کنارے لا کھڑا کیا، آئی ایم ایف کی بات نہ مانتے تو مرتے اور ما نیں تو عوام متاثر ہور ہے ہیں، حکومت انتہائی نامساعد حالات میں ملک کو سنبھال رہی ہے، جلد مشکلات پر قابو پالیں گے، نواز شریف کے دور میں ملک میں لوڈ شیڈ نگ اور دہشت گردی ختم کی گئی مگر اس کے بعد ایک فتنے کو پورا پلان کر کے لایا گیا،

بدقسمتی ہے کہ اس بد بخت انسان کو پاکستان پر مسلط کیا گیا جو چار سال ہمارے ساتھ پارلیمنٹ میں بیٹھار ہا مگر اس نے کبھی سلام تک لینا مناسب نہیں سمجھا اور نہ ہی اس کے چار سالوں میں اس کے پاس کوئی پالیسی تھی، عوام سازشی فتنے کی ملک و عوام دشمن سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں۔ان خیالات اظہار انہوں نے فیصل آبادمیں این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ا انہوں نے کہا کہ عمرانی فتنے نے ملک کو تباہی کے کنارے لا کھڑا کیا، آئی ایم ایف کی بات نہ مانتے تو مرتے اور مائیں تو عوام متاثر ہورہے ہیں، موجودہ حکومت انتہائی مشکل حالات کے باوجود ملک کو سنبھال رہی ہے،

میاں نواز شریف کے دور میں دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، لیکن بابا رحمتے نے غلط فیصلے کیے، ججز سے ملکر عمرانی فتنے کو لایا گیا، عمران خان روز اپنے قتل کی پیش گوئی کرتا ہے، جو حرکتیں اس نے کیں اس پر گاؤں میں لوگ منہ کالا کر دیتے ہیں، ہم نے موٹر ویز بنائے، جب بھی ملک مشکل میں آیا ہم نے ملک کو مشکل سے نکالا، عمران خان نو جوانوں کو گمراہ کر رہا ہے، اس فتنے اور فساد کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے مزید ان کاکہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت نواز شریف کی حکومت ختم کر کے لاڈلے فتنے کو لایا گیا جس نے پہلے کہا کہ اگر مجھے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تو میں اس کے بدلے خود کشی کو ترجیح دوں گا، اچھا ہی ہو تا کہ وہ خود کشی کر لیتا اور آئی ایم ایف کے سامنے نہ لیتا اور اس کی وجہ سے عوام مہنگائی کا شکار نہ ہوتے لیکن اس فتنے نے آئی ایم ایف سے ایسا معاہدہ کر لیا کہ اگر ہم وہ پورا نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا، اگر بات مانتے ہیں تو مہنگائی عوام کی کمر توڑتی ہے۔

ساری زندگی فتنے نے کسی کی عزت کی نہ اس کی اپنی عزت تھی، نہ اس نے کسی کو عزت کرنا سکھایا۔ اقتدار میں اس نے اپنی تمام تر توجہ سیاسی مخالفین کو کچلنے اور ان پر جھوٹے مقدمے قائم کرنے پر لگائی۔ چار سالوں میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔ شاید یہ تاریخ میں پہلا شخص ہے جو اپنی زندگی میں ہی روز اپنے قتل کی ایف آئی آر درج کروارہا ہے اس نے تو قتل کا الزام اپنے سیاسی مخالفین پر لگا ہی رکھا ہے اسلئے کوئی اور اس کی بیوقوفی کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ہم نے اپنے دور میں موٹرویز، میٹرو، ہسپتال، یونیورسٹیاں، پل اور دیگر میگا پراجیکٹ بنائے، اس بدبخت نے انتقام، جھوٹ بولنے اور مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ عمران خان اب نا اہلی سے بچنے کیلئے ہمارے ساتھ بیٹھنے اور ہر سمجھوتے کے لئے تیار ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں