علی پور چٹھہ

علی پور چٹھہ کمیٹی بازار ناجائز تجاوزات کی آماجگاہ بن گیا!دونوں اطراف ریڑھیاں،چھابڑیاں،کھوکھے قائم

علی پور چٹھہ(نمائندہ عکس آن لائن) علی پور چٹھہ کمیٹی بازار ناجائز تجاوزات کی آماجگاہ بن گیا!! دونوں اطراف ریڑھیاں،چھابڑیاں،کھوکھے،ٹھیلے طلبہ و طالبات کا سکولوں میں داخلہ جوئے شیر لانے کے مترادف!!بلدیہ اہلکاران بھاری نذرانے لے کر تحفظ دینے میں مصروف عمل!! عوامی سماجی حلقوں کا کمشنر ،ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے پر زور!!

تفصیلات کے مطابق سرکلر روڈ حیدری چوک میں ناجائز تجاوزات نے شہریوںطلبہ و طالبات کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیںحیدری چوک سے لے کر رسولنگر روڈ تک دونوں اطراف میں ریڑھی بانوں ناجائز سٹالز لگانے والوں کا قبضہ ہے جوکہ بلدیہ اہلکاران کی آشیر باد ،بھاری منتھلی کے سبب جاری و ساری ہے یہاں یہ امرقابل زکر ہے کہ مذکورہ گزرگاہ پرگرلز،بوائز سکولز موجود ہیں جوکہ خصوصاََ چھٹی کے اوقات میں عوام الناس کے جم غفیرسے گزرنا طلبہ و طالبات کیلئے محال ہے اس بارے متعدد مرتبہ اعلی حکام کو دادرسی کیلئے مطلع کیا جاتا رہااور قومی میڈیا میں صورتحال کی بہتری کیلئے عوامی شکایات کی اشاعت کی گئی مگر بلدیہ حکام وقتی طور پر ناجائز تجاوزات کے خلاف ایکشن لیتے مگر بعدازاں بااثر مافیااور بھاری رشوت کے تحت یہ سلسلہ دوبارہ جاری و ساری ہوجاتاہے علی پور چٹھہ کے عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ پر زور دیا ہے کہ حیدری چوک،سرکلرروڈ،محافظ مارکیٹ سے ملحقہ رسولنگر روڈ تک ایک گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات کا ایک مکمل اور مستقل بنیادوں پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں