علی پور چٹھہ(نماٸندہ عکس آن لائن) علی پور چٹھہ کے نواحی گاوں گاجر گولا میں بیوہ کے گھر بااثر افراد نے دھاوا بول دیا۔ مکان پر قبضہ کی کوشش، اہلخانہ پر ڈنڈوں،سوٹوں سے تشدد، خواتین کے کپڑے پھاڑ دیے۔ مقدمہ درج۔ ملزمان کی گرفتاری کیلٸے متاثرین کا احتجاج۔وزیراعلی پنجاب سے انسانیت کے نام پر انصاف کی اپیل ۔عوامی سماجی حلقوں کا اظہار افسوس۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ علی پور چٹھہ کے نواحی موضع گاجر گولا کی رہاٸشی مسرت بی بی بیوہ جس کا حاوند 8سال قبل وفات پاچکا تھا وہ اسی گاٶں میں شیخ ارسلان کے مکان میں اپنی یتیم 3بیٹیوں اور 2کمسن بیٹوں کے ساتھ رہاٸش پزیر ہے۔گزشتہ روز الصبح ملزمان نے دھاوا بول دیا جن میں انور،محمد بوٹا،سفیان،خواتین سمیت سات نامزد ملزمان کے ہمراہ نامعلوم ساتھیوں نے بیوہ کے گھر میں گھس کر آتشین اسلحہ کی مدد سے یتیم بچوں کو زدوکوب کرتے ہوۓ بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان گھر کا سامان توڑ پھوڑ کر باہر پھینکنے لگے۔ متاثرہ خاندان کو سنگین نتاٸج کی دھمکیاں دیتے ہوۓ کہا کہ مکان کو خالی کر دوں ورنہ اپنی جان سے ہاتھ دوں بیٹھوں گے۔
بعدازاں اہل محلہ کی مداخلت سے یتیم بچوں اور بیوہ نے اپنی جان چھڑواٸی۔ بیوہ مسرت بی بی کی مدعیت میں پولیس تھانہ علی پور چٹھہ نے ایف آٸی آر نمبری 358/21زیر دفعہ 452،354،447،511، 337L2، 148،149 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوۓ وزیراعلی پنجاب سے انسانیت کے نام پر اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف دیا جاۓ۔ جبکہ بااثر ملزمان نے ہماری چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا ہے ہمارے عزت نفس کو مجروح کیا ہے ان کو قرار واقعی سزا دے جاۓ تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔