علی پور چٹھہ(نمائندہ عکس آن لائن) علی پور چٹھہ سٹی گندگی ،کوڑا کرکٹ کی آماجگاہ بن گیا!
بند سرکاری سکولوں کے سامنے ڈمپنگ پوائنٹ بنا دیئے گے ،جوبلدیہ کی جدید کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں .
چیف آفیسر نے سینٹری ورکرز کی فوج ظفر موج کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے .
وزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری بلد یات کمشنر فوری نوٹس لیں۔
تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کا علاقہ مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔
شہر کی مصروف شاہراہیں،چوک گندگی سے اٹے پڑے ہیں ۔شہر کی گلیوں بازاروں سے کوڑا کرکٹ اٹھا
کرسرکاری بند سکولوں غفاری چوک، محلہ ڈاراں ،حیدری چوک،گورنمنٹ ہائی سکول رسولنگر روڈ،
چلڈرن پارک کے آگے ڈھیر لگا دیئے جاتے ہیں جو شہریوں میں تعفن پھیلا کر
متعدد موذی امراض میں مبتلا کررہے ہیں۔
چیف آفیسر ٹاﺅن کمیٹی بلدیہ علی پور چٹھہ شہر کی شاہراﺅں اور چوکوں پر موجود گندگی
اور تعفن زدہ ڈھیروں سے مسلسل چشم پوشی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
جبکہ سینٹری ورکرز کی فوج ظفر موج گھروں میں بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔
علی پور چٹھہ کے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری بلدیات ،
کمشنر گوجرانوالہ پر زور دیا ہے کہ غفلت برتنے اور نااہل بلدیہ اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔