علی محمد خان

علی محمد خان ایوان سے عمران خان کا وزیراعظم کی سیٹ پہ موجود تقسیمی نمبر ساتھ لے گئے

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) سابق حکومت میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کی ذمہ داریاں نبھانے والے علی محمد خان ایوان سے جاتے وقت اپنے لیڈر عمران خان کی وزیراعظم کی سیٹ پہ موجود تقسیمی نمبر ساتھ لے گئے ، جب خان صاحب دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو اپنے ہاتھ سے یہ دوبارہ لگاوں گا انشااللہ۔

علی محمد خان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ عمران خان کی یادگار کے طور پر ایک چیز لے جا رہے ہیں۔

علی محمد خان نے لکھا کہ ہر ممبر قومی اسمبلی کی اسمبلی سیٹ پہ اس کا تقسیمی نمبرہوتا ہے، وزیراعظم عمران خان کی وزیراعظم کی سیٹ پہ موجود یہ تقسیمی نمبر ساتھ لے آیا ہوں، وہاں نہیں چھوڑا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس کو اپنے پاس محفوظ کرلیا ہے اور جب خان صاحب دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو اپنے ہاتھ سے یہ دوبارہ لگاوں گا انشااللہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں