علی ظفر

علی ظفر نے نعتیہ کلام ریلیز کردیا’مداحوں کے دل جیت لیے

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کے مشہور گلوکار و اداکار علی ظفر نے خوبصورت نعتیہ کلام ریلیز کردیا جس نے فوراً ہی ان کے مداحوں کے دل جیت لئے۔علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر نعتیہ کلام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے کہ اس کو سننے کے ساتھ آپ کے دل کو سکون آئے گا جیسے پڑھتے وقت میرے ساتھ ہوا۔

علی ظفر کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر نعتیہ کلام کو ہزاروں لوگ دیکھ اور سن کر پسند کرچکے ہیں جبکہ مختلف لوگ انٹرنیٹ پر اسے شیئر بھی کررہے ہیں جہاں بھی اسے سراہا اور سنا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں