میشا شفیع

علی ظفرکی میشا شفیع کی ویڈیولنک پرجرح کی درخواست مسترد کرنےکی استدعا

لاہور (نمائندہ عکس) لاہور سیشن کورٹ میں علی ظفر نے میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کردی۔ لاہور سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست پر جواب جمع کرادیا ہے۔ علی ظفر نے میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کردی۔علی ظفر نے میشا شفیع کی درخواست کو بے بنیاد اور عدالتی وقت کا ضیاع قرار دے دیا۔

علی ظفر نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ عدالت میشا شفیع کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے،میشا شفیع نے اس سے قبل بھی وڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست دی اوردرخواست کا فیصلہ ہونے سے پہلے ہی میشا دبئی میں ایک کنسرٹ میں شرکت کےلئے چلی گئی تھیں۔ ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے وکلا کو بحث کےلئے 19 مارچ کو طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں