علی انصاری

علی انصاری کی سالگرہ پر صبور علی کا محبت بھرا پیغام

لاہور(عکس آن لائن) علی انصاری کی سالگرہ پر صبور علی نے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔

پاکستانی ہردلعزیز اداکار علی انصاری نے اپنی 36ویں سالگرہ منالی۔متعدد ڈراموں میں اپنی بے مثال اداکاری کے سبب لاکھوں دلوں میں بسنے والے اداکار علی انصاری سوشل میڈیا پر اپنی اندیکھی تصاویر سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

گزشتہ روز علی انصاری نے اپنی 36ویں سالگرہ منائی جس کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز انکی اہلیہ و اداکارہ صبور علی نے سوشل میڈیا کی زینت بنائیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل “جنت سے آگے” کی اداکارہ نے سالگرہ کی دلکش تصاویر جاری کیں جس میں اس جوڑے کو اپنےخاص دن کو اور بھی یادگار بناتے اور اس لمحے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ تصویر میں اس خوبصورت جوڑے کو پھل سے لبریز کیک کے ساتھ کیمرے کے سامنے مختلف پوز بناتے دیکھا گیا جو سب کے تعریفیں سمیٹنے میں کامیاب ہوگیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں صبور علی نے اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ “اگر مجھے میری زندگی دوبارہ جینے کا موقع ملے جب بھی میں تمہیں ہی تلاش کرونگی”۔

صبور علی کا مزید کہنا تھا کہ “سالگرہ مباک ہو! میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، یہ ساری محبت اور پیار اس شخص کیلئے جو بدمزاج ترین دنوں کو بھی اپنی ہنسی اور خوشی سے بھر سکتا ہے”۔

پوسٹ کے ساتھ ہی تمام مداحوں اور پرستاروں کی جانب سے علی انصاری کو سالگرہ کی مبارک باد دی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں