علیزے شاہ

علیزے شاہ نے خود کو ‘سْپر اسٹار’ قرار دیدیا

کراچی (عکس آن لائن) مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘میرا دل میرا دشمن’ میں اداکاری کرنے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے خود کو ‘سْپر اسٹار’ قرار دے دیا ہے۔اکثر سوشل میڈیا پر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والی ڈرامہ انڈسٹری کی اْبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر علیزے شاہ کے نامور ڈرامہ کے سیٹ کی ہے جو رواں سال ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔تصویر میں علیزے شاہ شلوار قمیض میں ملبوس ہیں جبکہ اداکارہ ہمیشہ کی طرح مْسکرا رہی ہیں۔علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں صرف ایک لفظ’سْپر اسٹار’ لکھا جس کے بعد واضح ہو رہا ہے کہ نوجوان اداکارہ نے خود کو سْپر اسٹار قرار دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اْنہوں نے کیپشن میں ہیش ٹیگ ThrowBack کا بھی اضافہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں