نگران وزیر اعلی بلوچستان

علامہ محمد اقبال صرف پاکستان کے نہیں پورے عالم اسلام کے مفکر ہیں،نگران وزیر اعلی بلوچستان

کوئٹہ(عکس آن لائن)نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 146یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کیا،میر علی مردان کا کہنا تھا کہ آج کے دن پوری قوم مفکر پاکستان کے یوم ولادت پر ان کی تحریک پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،

ڈاکٹر علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر کی شکل میں جمہوری جدوجہد کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن حاصل کیا،انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال صرف پاکستان کے نہیں پورے عالم اسلام کے مفکر ہیں، انہوں نے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کیلئے جداگانہ قومیت کا احساس اجاگر کیا،

عالمی سطح پر ہمیں جن چیلنجز کا سامنا ہے ان حالات میں حکیم الامت کا فلسفہ خودی ہمارا سب سے موثر ہتھیار ثابت ہوسکتا ہے،نگران وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ علامہ محمد اقبال نے خطبہ الہ آباد میں تصورِ پاکستان پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی حاصل کرنے کی نئی روح پھونک دی، علامہ اقبال کی فکر سے وابستگی کا تقاضا ہے کہ ہم ان کی سوچ کو اپنائیں اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں تصور اقبال میں ڈھالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں