اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے آرگینک کچن گارڈننگ سرٹیفکیٹ کورس میں داخلوں کا آغاز

اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ زرعی سائنس نے آرگینک کچن گارڈننگ سرٹیفکیٹ کورس متعارف کرایا ہے جس میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔دور حاضر میں زہر آلود سبزیاں اور ناقص غذا کئی جان لیوا بیماریوں کا باعث ہیں، انسانی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر اس کورس کو تیار کیا گیا ہے۔

اِس کورس میں زہر اور کیمیائی کھاد سے پاک سبزیوں کی قدرتی کاشت کے طریقوں کے بارے میں سکھایا جائے گا۔ شعبہ زرعی سائنس کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد کے مطابق 2 ہفتوں پر مشتمل اس شارٹ کورس میں ہر عمر کے مرد و خواتین جو اردو پڑھنا اور لکھنا جانتے ہوں اپلائی کرسکتے ہیں۔ اس کورس کی فیس 3700روپے مقرر کی گئی ہے۔

داخلے کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ داخلے کے لئے اُن کی درخواستیں چیئرمین ڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچرل سائنسسز، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نام مکمل کاغذات کے ساتھ 13فروری 2020ء تک پہنچ جانی چاہئیں۔درخواست میں مکمل پتہ اور موبائل نمبر لکھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔درخواست مع فیس ارسال کرنے والے مرد و خواتین کلاسسز کے لئے اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ 17فروری کو صبح 9بجے یونیورسٹی کے مین کیمپس میں شعبہ زرعی سائنس پہنچ جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں