علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں2019کے امتحانات کے لئے پالیسی کااعلان

سکھر(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں2019کے امتحانات کے لئے پالیسی کااعلان۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد ،ریجنل سینٹر سکھر کے سمسٹر خزاں 2019کے امتحانات کرونا وبا کی وجہ

سے منعقد نہیں ہوسکے ،یونیورسٹی نے ان امتحانات کے بارے میں اپنی پالیسی جاری کردی ہے ۔

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق بی ایس،بی ایڈ،ایم اے،ایم ایس سی،اور ایم ایڈ پروگرامز کے طلبہ کا امتحان اینڈ

ٹرم اسیسمنٹ (END TERM ASSESMENT)کی صورت میں ہوگا۔

ان امتحانات کا سوالنامہ چند دنوں میں یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر مہیا کردیا جائیگا ،

طلبہ کو یہ پرچہ جات ہاتھ سے لکھنا ہونگے اور بذریعہ رجسٹرڈ پوسٹ /بذریعہ کوریئر یونیورسٹی کے متعلقہ ریجنل

آفس کو ایک لفافے میں ہی ارسال کرنے ہونگے ۔

تمام طلبہ کی ہینڈ رائٹنگ انکے سابقہ پرچاجات کے ساتھ موازنہ کی جائیگی ،مختلف طلبہ کا ایک جیسا مواد اور نقل

کرنے کی صورت میں ان طلبہ پر یونیورسٹی قوانین (UMC)بن سکتا ہے ۔

دیر سے ارسال کردہ یا دستی جمع کیے جانے والی کاپیاں وصول نہیں کی جائیگی ۔

مزید معلومات کے لئے ریجنل آفس کے فون نمبر 071-5807213پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں