علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بہار 2021 کے پہلے مرحلے کے داخلے 15 جنوری سے شروع ہوں گے، ریجنل ڈائریکٹر

سرگودھا (عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل ڈائریکٹر سرگودہا ریجن محمد ہاشم خان نیازی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمیسٹر بہار 2021 کے پہلے مرحلے کے داخلے 15 جنوری سے شروع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں میٹرک/ایف اے/اے ٹی ٹی سی/بی ایس (فیس ٹو فیس) /ایم ایس/پی ایچ ڈی پروگرام شامل ہیں۔ طلبا کو گھر کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ریجن بھر میں پراسپیکٹس سیل پوائنٹ قائم کئے جا رہے ہیں لہذا تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں داخلے کے لئے پراسپیکٹس /داخلہ فارمز ریجنل آفس سے حاصل کر سکتے۔اس کے علاوہ حاجت مند،یتیم اورضرورت مند طلبا کو فیسوں کی مد میں رعائت دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں طلبا و طالبات کسی بھی معلومات ،تعلیمی پروگرام اور داخلے کے متعلق معلومات کے لئے ریجنل آفس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں