علامہ اقبال اوپن

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے تمام تعلیمی اور انتظامی امور کو بتدریج مینول طریقہ کار سے آٹومیشن پر منتقل کررہی ہے

اسلام آباد(عکس آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد اپنے تمام تعلیمی اور انتظامی امور کو بتدریج مینول طریقہ کار سے آٹومیشن پر منتقل کررہی ہے، اس ضمن میں یونیورسٹی نے فیصلہ کیا ہے سمسٹر بہار 2021سے پوسٹ گریجویٹ ، ٹیچر ایجوکیشن اور بی ایس پروگراموں کی درسی کتب کی ترسیل صرف سافٹ موڈ میں کرے گی تاہم میٹرک ، ایف اے، بی اے)اولڈ سکیم(اور بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(کی کتابیں پرنٹ کی صورت میں ڈاک کے ذریعے ارسال کی جائیں گی۔یونیورسٹی کے ایک اعلامیے کے مطابق پوسٹ گریجویٹ ، ٹیچر ایجوکیشن اور بی ایس پروگراموں کی کتابوں کی محدود تعداد میں پرنٹنگ کرکے یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر کے علاوہ یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری میں ان کی کاپیاں رکھی جائیں گی جن سے طلبااستفادہ کرسکیں گے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020میں پیش کئے گئے بی ایس)کمپیوٹر سائنس(کے فائنل امتحانات یکم فروری)بروز سوموار( سے شروع ہورہے ہیں۔یہ امتحانات اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس کے علاوہ لاہور ، ملتان،ڈی جی خان،بہاولپوراور رحیم یار خان میں یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں منعقد ہونگے۔طلباو طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کردی گئی ہیں۔ طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk)سے بھی رول نمبر سلپ ڈان لوڈ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں