علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، پوسٹ گریجوٹ پروگرامز کے طلبہ کو رول نمبر سلپس ارسال

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے طلبہ کو

اینڈ ٹرم اسسمنٹ)پیپرز(کے لئے رول نمبر سلپس ٗ پیپرز حل کرانے کی گائیڈ لائن

اور سوال نامے بذریعہ پوسٹ اُن کے دئیے گئے پتوں پر ارسال کردئیے ہیں ۔

کوئی پوسٹ آفس یا ڈاکیاطلبہ سے ڈیلوری کے وقت چارجز لینے کا مجاز نہیں ٗ

کیونکہ یونیورسٹی پاکستان پوسٹ آفس کو ترسیل کی رقم ایڈوانس میں ادا کرچکی ہے ۔

سوال نامے یونیورسٹی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کئے جارہے ہیں۔

طلباء اپنے تمام متعلقہ کورس کوڈز کے اینڈ ٹرم اسسمنٹ)پیپرز

(حل کرکے ایک ہی لفافے میں صرف بذریعہ ڈاک یا کورئیر سروسز دی گئی تاریخ )

20۔جولائی(تک یا پہلے پہنچانے کے پابند ہونگے ۔

تاخیر ہونے کی صورت میں یونیورسٹی ذمہ دار نہ ہوگی ،

اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی عذر تسلیم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں