ہمایوں اختر خان

علاقے میں پھیلی غربت ، پسماندگی ،تنزلی کو ترقی ، آسودگی اور خوشحالی میںبدلیں گے ‘ ہمایوں اختر خان

فیصل آباد/تاندلیانوالہ(عکس آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر و حلقہ این اے 97سے امیدوار ہمایوں اختر خان اور حلقہ پی پی 102سے امیدوار سردار سکندر حیات جتوئی نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران تاجروں اور مختلف علاقوں کے رہائشیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنے منشور سے آگاہ کیا ،

تاندلیانوالہ لسوڑی بازار، غلہ منڈی سمیت دیگر علاقوںمیںسپورٹرز اور ووٹرزنے ہمایوں اختر اور ان کے ساتھیوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں اپنے دیرینہ مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حلقے کی ابتر حالت دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا ، تاندلیانوالہ تحصیل کے علاقے صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ پاکستان کے پسماندہ ترین علاقے ہیں ، یہاںپر صحت ، تعلیم، پینے کے صاف پانی اور سیوریج کے نظام کی بنیادی سہولیات تک دستیاب نہیں لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ جو خود کو یہاں کے نمائندے کہتے ہیں وہ اب بھی عوام کو سبز باغ دکھانے سے باز نہیں آرہے ۔ یہ دھونس کے ذریعے یہاں پر قابض رہنا چاہتے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا ۔

حلقے کے عوام اپنے اور اپنے بچوں کے تاریک مستقبل کو تابناک اور روشن کرنے کا اٹل فیصلہ کر چکے ہیں ،ٹھیکیداری اور اور کمیشن کی سیاست کرنے والے اب یہاں سے رفو چکر ہو جائیںکیونکہ اب عوام آپ کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ہم اپنے منشور کے بل بوتے پر عوام کے پاس جارہے ہیں ، ہم عوام کو علاقے کی ترقی اور خوشحال کا منشور بتا رہے ہیں جبکہ جو دہائیوں سے یہاں کے نمائندے بنے ہوئے ہیں ان کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کیلئے کچھ بھی نہیں اس لئے وہ دھونس اور دھمکی سے کام چلانا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہم نے علاقے اور یہاں رہنے والوں کی تقدیربدلنی ہے ، علاقے میں پھیلی غربت ، پسماندگی اور تنزلی کو ترقی ، آسودگی اور خوشحالی میںبدلیں گے ۔ ہم نے کسانوں ، نوجوانوں غرضیکہ ہر طبقے کیلئے قابل عمل منصوبوں کا ہوم ورک کیا ہے ، حلقے میں کسانوںکیلئے وئیر ہائوسز ، نوجوانوں کیلئے آئی ٹی سنٹرز کا قیام اور ایم تھری کے ساتھ انڈسٹریل زون کا قیام ایسے منصوبے ہوں گے جس سے یہاں انقلابی تبدیلی آئے گی ۔

آپ لوگ ہمارا تھامیں ہم آپ کو مایوس نہیںکریںگے ، میںنے اپنی بقایا سیاست اسی علاقے میں کرنی ہے ، آپ کو مایوس نہیں کریں گے بلکہ آپ کے دکھوں اورمحرومیوں کا ہم ازالہ کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں