وزیراعظم الکاظمی

عراق میں پانچ ماہ کے بعد وزیراعظم الکاظمی کے زیر قیادت نئی حکومت کی تشکیل مکمل

بغداد (عکس آن لائن) عراق میں پانچ ماہ کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور پارلیمان نے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی کابینہ میں شامل باقی سات وزراء کی بھی منظوری دے دی ہے۔

پارلیمان نے وزیرتیل احسان عبدالجبار اور چھے دوسرے وزراء کے ناموں کی منظوری دی ہے۔ان میں خارجہ امور ، تجارت ، ثقافت ، زراعت ، انصاف اور تارکین وطن کے امور کے وزراء شامل ہیں۔پارلیمان نے قبل ازیں مئی کے اوائل میں پندرہ وزراء کے ناموں کی منظوری دی تھی۔نئے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی عراق کے سابق انٹیلی جنس چیف ہیں۔ وہ ماضی میں صحافی بھی رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں