واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے کہاہے کہ عراق میں حزب اللہ بریگیڈز پر کیے جانے والے فضائی حملے ایک بھرپور جواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ امریکا ، عراق میں امریکی افواج کو درپیش ایرانی خطرات کے سامنے خاموش تماشائی نہیں بنے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پومپیونے بتایاکہ ہم نے جو کچھ کیا اس سے صدر ٹرمپ کی جانب سے کئی ماہ سے کہی جانے والی بات واضح ہو گئی اور وہ یہ کہ ہم ہم ہاتھ باندھے ہر گز نہیں بیٹھیں گے جب کہ ایران کے افعال ہمارے فوجیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہوں۔