مظاہرے

عراق میں بے روزگاری کے خلاف اور بنیادی ضروریات کے حق میں مظاہرے

بغداد (عکس آن لائن)عراق میں بنیادی ضروریات اور بے روزگاری کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی،بغداد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کم ازکم ایک شخص ہلاک اور200سے زیادہ زخمی ہوگئے،زخمیوں میں 40سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں،وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم رائے کی آزادی کے حق میں اور آئین میں دی گئی ضمانتوں کا احترام کرتے ہیں،

تاہم شہریوں سے اپیل کرتے ہیں وہ تحمل کا مظاہرہ کریں،متعدد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے،جبکہ 50ابھی تک ہسپتال میں زیر علاج ہیں،مظاہرین نے تحریر سکائر بغداد میں جمع ہوکراپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا اور کہا کہ حکومت بنیادی خدمات ،صاف پانی اورملازمتیں فراہم کرے بجلی کی کمی دور کی جائے،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن استعمال کیے جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھر اور خالی بوتلیں پھینکی،مظاہرین نے کئی سڑکیں بلاک کردیں۔ایسے ہی مظاہرے بغداد کے دیگر شہروں بصرہ،نجف اور الدیوانیاں میں بھی ہوئے،

اپنا تبصرہ بھیجیں