ممبئی (نمائندہ عکس)پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی قومیت اختیار کرنے والے گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان نے دو سال بعد اپنا پہلا گانا الوداع ریلیز کردیا۔عدنان سمیع خان نے اپنے نئے گانے کی تشہیر کیلئے گزشتہ ہفتے انسٹاگرام کی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرکے الوداع کا موشن پوسٹر شیئر کیا تھا، جس پر ان کے مداح پریشان دکھائی دیئے تھے۔
تاہم چند دن بعد گلوکار نے اپنے گانے کی جھلک جاری کرتے ہوئے مداحوں کی تشویش کو ختم کیا تھا اور اب ان کا گانا ریلیز کردیا گیا۔الوداع کو میوزک پروڈکشن کمپنی ساریگاما نے اپنے یوٹیوب پر ریلیز کیا، جس میں گلوکار خود بھی ماڈلنگ کرتے دکھائی دیئے۔الواداع میں عدنان سمع خان کے ہمراہ سارا کھتری کو رومانس کرتے دکھایا گیا ہے۔گانے کی شاعری بھارتی شاعرہ کوثر منیر نے لکھی ہے جب کہ گانے کی میوزک کو بھی عدنان سمیع خان نے خود ہی ترتیب دیا ہے۔الوداع کی ریلیز کے بعد عدنان سمیع خان کے بیٹے پاکستانی گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے بھی ان کی تعریفیں کیں، جس پر والد نے بیٹے کا شکریہ بھی ادا کیا۔