حمزہ شہباز

عدالت نے نیب کو حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی

لاہور (عکس آن لائن) نیب نے حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کے لیے اجازت مانگ لی، عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نیب کے مطابق حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، گرفتار ملزم نثار گل سے ہونے والی تفتیش کے بعد نئے شواہد سامنے آئے ہیں، حمزہ شہباز سے بے نامی کمپنیوں کے خلاف انویسٹی گیشن کرنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں