عامر لیاقت

عدالت نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، ملزمہ دانیہ شاہ کو جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

کراچی (عکس آ ن لائن)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، ملزمہ دانیہ شاہ کو جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ملزمہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی نجی ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں ایف آئی کے تفتیشی افسر کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ دانیہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کر لی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی کے زیرِ حراست دانیہ شاہ کو ہفتہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی۔ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سناتے عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمہ دانیہ شاہ کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت نے کہا ہے کہ جس تھانے کی حدود میں ویڈیوز ریکارڈ ہوئیں ملزمہ کو وہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت کے حکم پر اب ملزمہ دانیہ شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کورٹ میں دورانِ سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزمہ پر کیا الزام ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ پر عامر لیاقت کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔عدالت کا سماعت کے دوران کہنا تھا کہ ملزمہ کو متعلقہ کورٹ میں پیش کیا جائے۔جس پر وکیل ایف آئی اے نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس عدالت کو بھی ریمانڈ دینے کا اختیار ہے۔سماعت کے دوران دانیہ شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ میری موکل دانیہ بی بی کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں