شبلی فراز

عدالتی فیصلہ بھی آچکا،اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ کرونا وبا ایک عالمی حقیقت ہے یہ کسی ذہن کی اختراع نہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عدالتی فیصلہ بھی آچکا،اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خدانخواستہ اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمہ داران اپوزیشن رہنما اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں