مریم اورنگزیب

عدالتوں سے بھاگنے والا اب الیکشن سے بھاگ رہا ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (عکس آ ن لائن)رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتوں سے بھاگنے والا اب الیکشن سے بھاگ رہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ(ن)نے کہا کہ پاکستانی عوام کواب الیکشن کی ضرورت ہے، ہماری تیاری پوری ہے، بلوچستان کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، یہ لوگ اندر چپ رہتے ہیں, باہر ڈھول پیٹتے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے سینیٹ میں قراردادکی حمایت کی، پی ٹی آئی والے لاہور ہائی کورٹ گئے تاکہ الیکشن رک جائیں، نوازشریف کوکبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک 9 مئی نہیں، 28 مئی والوں کے حوالے ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی روک دی گئی، تم نے ملک کو ڈیفالٹ کیا، مہنگائی میں اضافہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں