لاہور (نمائندہ عکس)پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں۔اپنے جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسیاسی محاذ پرڈٹ کر کھڑے ہیں، وہ وزیراعظم کے سپاہی ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق راجہ ریاض کابیان مضحکہ خیز ہے، راجہ ریاض کا بیان اس قابل بھی نہیں کہ اس پرتبصرہ کیا جائے۔حسان خاور نے کہا کہ راجہ ریاض اوردیگر ناراض ارکان کیلئے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اپنے جاری بیان میں حسان خاور نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو اسکی اصل نظریاتی روح کے مطابق چلا کر عظیم ملک اور قوم بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ پہلی بار ملک و قوم کی خیر خواہ حکومت آئی ہے، وزیراعظم عمران خان ہی وہ رہنما ہیں جو اقبال اور قائد کی امنگوں کا ترجمان پاکستان بنانے کے مشن پر گامزن ہیں۔