عبدالعلیم خان

عبدالعلیم خان کو وزارت خوراک پنجاب کا قلمدان سونپ دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

لاہور (عکس آن لائن) پنجاب حکومت نے عبدالعلیم خان کا بطور صوبائی وزیرخوراک کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنما نے گذشتہ روز حلف اٹھایا تھا۔دوسری جانب سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے محکمہ خوراک کا فوری اجلاس طلب کر لیاہے،عبدالعلیم خان نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پہلے اجلاس کی صدارت کریں گے،جہاں سیکریٹری خوراک اپنی ٹیم کے ہمراہ سینئر وزیر کو بریفنگ دیں گے۔

گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ان سے حلف لیاتھا،حلف برداری کی اس سادہ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ صرف گیارہ شخصیات شریک ہوئیں۔چیف سیکرٹری، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین، صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور عبدالعلیم خان کی فیملی حلف برداری میں شریک ہوئی۔

عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قائد عمران خان کا اس اعتماد پر شکر گزار ہوں،قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں