یہودی شرپسندوں

عبادت کی آڑ میں یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاوے

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن) قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی

بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہودی طلبا سمیت درجنوں یہودی آباد کاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ

میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

دوسری جانب قابض صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو نماز کی ادائی کی آڑ میں بھاری جرمانے

کرنا شروع کیے ہیں۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں،

یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت ستر کے قریب یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے .

جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

یہودی آباد کاروں کے دھاووں کیساتھ ساتھ قابض پولیس نے بیت المقدس کے فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل رنے کی مہم

بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی حکام نے القدس سے تعلق رکھنے والے 30 فلسطینیوں کو قبلہ اول سے

بے دخل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں