صادق سنجرانی

عام انتخابات کے لئے بجٹ کی تفصیلات سینٹ میں پیش

اسلام آباد (عکس آن لائن)عام انتخابات کے لئے بجٹ کی تفصیلات سینٹ میں پیش کر دی گئیں ۔ وزارت پارلیمانی امور کے مطابق مالی 2022-23 میں پانچ ارب روپے جاری کئے گئے،

الیکشن کمیشن نے چار ارب سنتالیس کروڑ روپے استعمال کئے۔ وزارت پارلیمانی امور کے مطابق گزشتہ مالی سال الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے جاری رقم میں میں سے 52 کروڑ 83لالھ واپس جمع کرائے۔ وزارت پارلیمانی امور کے مطابق رواں مالی سال عام انتخابات کے لئے 42 ارب 41 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی،

راں مالی سال وزارت خزانہ نے دو قسطوں میں ستائیس ارب اکتالیس کروڑ روپے کاری کئے،الیکشن کمیشن کے تخمینوں کی بنیاد پر فنڈز کی منظوری دی گئی۔ وزارت پارلیمانی امور کے مطابق عام انتخابات کے لئے دسمبر 2023 میں 17ارب 41 کروڑ روپے جاری کئے گئے،جولائی میں عام انتخابات کے لئے دس ارب روپے جاری کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں