خواجہ حبیب

عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے’ خواجہ حبیب

لاہور(عکس آن لائن)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت عالمی مالیاتی اداروں کا خیال ضرور کرے لیکن مہنگائی کو کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کرے تا کہ عوام میں یہ تاثر مضبوط ہو سکے کہ حکومت عوام کی پریشانیوں سے واقف ہے اورعام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف قرض بڑھ رہے ہیں اور دوسری طرف مہنگائی پچھلے نو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مارچ میں مہنگائی 9.05 ریکارڈ کی گئی ہے،فروری میں 8.7 جبکہ جنوری میں 5.7 تھی۔ جو کچھ ہو رہا ہے وہ معاشی اصولوں کے عین مطابق ہے اور اس میں کوئی اچنبے کی بات نہیں کیونکہ جب قرض بڑھتے ہیں تو مہنگائی بھی بڑھتی ہے۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پچھلے ستر سالوں کی تاریخ سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ملک شاید عام آدمی کے لیے نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروںکے لیے بنایا گیا ہے کیونکہ پالیسی بظاہر انہیںدیکھ کر ہی طے کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں