محمد آصف

عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ایک دن پچھتانا پڑے گا، محمدآصف

لندن(عکس آن لائن) سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا ہے کہ عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ایک دن پچھتانا پڑے گا۔میچ فکسنگ کیس میں محمد عامر کے ساتھ 5 برس کی پابندی کاٹنے والے آصف نے ایک برطانوی کرکٹ میگزین کو انٹرویو میں کہاکہ میں نے ٹیم میں واپسی کی پوری کوشش کی مگر دوبارہ موقع نہیں ملا، مجھے اس سے کافی مایوسی ہوئی، عامر کو پابندی کے فوری بعد ٹیم میں انٹری مل گئی، میں محسوس کرتا ہوں کہ مستقبل میں انھیں اپنے فیصلے پر افسوس ہوگا۔آصف نے کہاکہ عامر کے معاملے میں صاف دکھائی دینے لگاکہ ٹیم مینجمنٹ کے رویے میں کوئی بھی لچک نہیں ہے، وقار یونس بدستور 1990 کی دہائی میں جی رہے ہیں، انھیں معلوم ہی نہیں کہ پلیئرز کو کیسے سنبھالا جاتا ہے، موجودہ کلچر یہ ہے کہ اگر عامر جیسا کوئی کھلاڑی پرفارم نہیں کرتا تو وجہ معلوم کرنے کے بجائے اسے ڈراپ کردیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں