عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ کی نئی فلم ‘ جگرا ‘ کی پہلی جھلک جاری

ممبئی (عکس آن لائن)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ‘ جگرا ‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ وسن بالا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘جگرا’ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی جو اگلے سال 27 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

دھرما پروڈکشن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم کے ٹائٹل کا اعلان کیا اور ٹائٹل کے ساتھ ساتھ فلم کے ایک موشن پوسٹر کی بھی نقاب کشائی کی گئی جس میں فلم کے پلاٹ کا اشارہ دیا گیا۔

موشن پوسٹر میں عالیہ بھٹ ایک بیگ اٹھائے پینٹ، شرٹ اور پونی ٹیل میں نظر آئیں۔فلم کو کرن جوہر، اپوروا مہتا، عالیہ بھٹ اور سومن مشرا نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم سے متعلق دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں